عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانتیں مسترد

لاہور (قدرت روزنامہ)اے ٹی سی لاہور نےبانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانتیں مسترد کردیں .

بانی پی ٹی آئی پر جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں .

اے ٹی سی لاہور کے جج خالد ارشد نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا . عدالت نے 6 جولائی کو وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں