شویتا تیواری کومقبول ڈرامہ سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘میں کام کا کتنا معاوضہ ملتا تھا ؟ حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے والی اداکارہ شویتا تیواری نے مقبول ڈرامہ سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ سے ملنے والے معاوضے سے متعلق اہم انکشاف کردیا .
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامہ سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ میں پریرنا شرما کا کردار بنھانے والی اداکارہ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے آج کل کے ڈراموں کو غیر حقیقی قرار دیا اور ساتھ ہی اس ڈرامے کے لیے ملنے والے معاوضے سے بھی پردہ اٹھا دیا .

انہوں نے بتایا کہ جب 2001 میں ڈرامہ سیریل شروع ہوا اس وقت ایک دن کے 5 ہزار بھارتی روپے بطور تنخواہ ملا کرتی تھی جبکہ ہر سال انکریمنٹ بھی ملتا تھا . شویتا تیواری کے مطابق جب انہوں نے شو چھوڑا تب تک ان کی یومیہ تنخواہ 2.25 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی . شویتا بگ باس 4 کی فاتح ہیں، وہ ریئلٹی شو نچ بلیے، جھلک دکھلاجا اور خطروں کے کھلاڑی سمیت دیگر پروگرامات کا بھی حصہ رہ چکی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں