آئی ایم ایف کے مطالبے پر بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانا پڑے گا، صدر مملکت آصف زرداری کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانے کی حمایت کردی اور کہا کہ بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانا پڑے گا، عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے . لاہور میں پروفیسر وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پروفیسر وارث میر سے شہید بینظیر بھٹو مشورے لیا کرتی تھیں .

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جتنی تنقید مجھ پر ہوئی ہے کسی اور پر نہیں ہوئی، میں ٹی وی نہیں دیکھتا، غیبت کو اپنے لیے ثواب کا سبب سمجھتا ہوں . صدر مملکت نے مزید کہا کہ میں آزادی صحافت کے ساتھ ہوں لیکن گروپ بناکر کسی مقصد کےلیے ہونے والی آزادی صحافت کے خلاف ہوں . ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کی مضبوط لابی مسلم دنیا میں تقسیم لانے کے لیے اپنی طرف سے پرسپشن بنانا چاہتی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کھرب پتی دوستوں نے ایک مودی میڈیا بنادیا ہے .

آصف علی زرداری نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے، ہر بات دنیا کے سامنے رکھی جاسکتی ہے لیکن سوشل میڈیا میں بھی گروپنگ نظر آتی ہے . انہوں نے کہا کہ کچھ دوستوں کو سمجھ نہیں آتی، وہ انکم ٹیکس لگائے جا رہے ہیں، ملک بنانے میں صرف مالیات نہیں اور چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں