آئی ایم ایف کے مطالبے پر بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانا پڑے گا، صدر مملکت آصف زرداری کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانے کی حمایت کردی اور کہا کہ بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانا پڑے گا، عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے۔لاہور میں پروفیسر وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پروفیسر وارث میر سے شہید بینظیر بھٹو مشورے لیا کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جتنی تنقید مجھ پر ہوئی ہے کسی اور پر نہیں ہوئی، میں ٹی وی نہیں دیکھتا، غیبت کو اپنے لیے ثواب کا سبب سمجھتا ہوں۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ میں آزادی صحافت کے ساتھ ہوں لیکن گروپ بناکر کسی مقصد کےلیے ہونے والی آزادی صحافت کے خلاف ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کی مضبوط لابی مسلم دنیا میں تقسیم لانے کے لیے اپنی طرف سے پرسپشن بنانا چاہتی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کھرب پتی دوستوں نے ایک مودی میڈیا بنادیا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے، ہر بات دنیا کے سامنے رکھی جاسکتی ہے لیکن سوشل میڈیا میں بھی گروپنگ نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ دوستوں کو سمجھ نہیں آتی، وہ انکم ٹیکس لگائے جا رہے ہیں، ملک بنانے میں صرف مالیات نہیں اور چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

5 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

19 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

29 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

41 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

47 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

50 mins ago