اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چھپکلیوں سے اکثر لوگ خوفزدہ رہتے ہیں جبکہ انہیں دیکھ کر کراہیت بھی محسوس ہوتی ہے، لیکن کیا چھپکلیوں سے انسان کو کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے؟نجی نیوز چینل کے پروگرام میں وائلڈ لائف ایکولوجسٹ ڈاکٹر وسیم احمد خان نے شرکت کی اور اس حوالے سے معلومات دیں، وسیم احمد خان چھکلیوں پر تحقیق کرتے ہیں اور انہوں نے گھر میں بھی بے شمار چھپکلیاں
پال رکھی ہیں۔ڈاکٹر وسیم احمد خان نے بتایا کی گھریلو چھپکلیاں جنہیں گیکو کہا جاتا ہے بے ضرر ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے کاٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ زہریلی ہوتی ہیں تاہم ان کا کھانے پینے کی اشیا سے دور رہنا ضروری ہے کیونکہ ان کے جسم میں موجود زہریلے اجزا ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹر وسیم احمد خان کا کہنا تھا کہ چھپکلیوں پر جب حملہ کیا جاتا ہے تو وہ اپنی دم کو توڑ کر اپنی جان بچا لیتی ہیں، یہ اس کا سیلف ڈیفینس مکینزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چھپکلیوں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی غذا نہ رکھی جائے، چھپکلیاں اکثر کیڑے مکوڑے کھانے کے لیے آتی ہیں۔ بعض لوگ گھر میں پیاز، لیموں یا انڈے کے چھلکے رکھتے ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ اس سے چھپکلیاں دور رہیں گی، یہ صرف توہمات ہیں۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…