جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 بہادر جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 بہادر جوان شہید ہوگئے .

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی اسداللّٰہ، سپاہی محمد سفیان اور زین علی شامل ہیں .

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے .

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرُعزم ہیں . بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں