کوئٹہ،بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کاروائیاں جاری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کیسکوکی جانب سے بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کاروائیاں جاری، 636ایف آئی آر زدرج جبکہ 6ہزار960درخواستیں جمع کرادی گئیں۔ ترجمان کیسکو حکام کے مطابق کیسکوکی جانب سے بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کوئٹہ،پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں کاروائیاں جاری ہیں بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے صوبہ کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 6ہزار960درخواستیں جمع کرادی گئیں ہیںجبکہ صوبہ کے مختلف پولیس تھانوں میں اب تک بجلی چوروں کے خلاف636ایف آئی آر زبھی درج کئے جاچکے ہیں، ترجمان کیسکو کے مطابق بجلی میٹروں کو شنٹ اورریڈنگ سلو کرنے والے 27ہزار486گھریلوکنکشنز، 9ہزارکمرشل جبکہ 2ہزار588زرعی کنکشن اور579صنعتی صارفین کے کنکشنزچیک کرنے کے بعد اْن پر جرمانے عائد کردئیے خصوصی مہم کے دوران اب تک بجلی چوروں کوایک کروڑ35 لاکھ43ہزاربجلی یونٹس ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کئے گئے ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریبا70کروڑ29لاکھ روپے بنتی ہے بجلی چوروں سے ڈیٹیکشن وجرمانہ کی مد میں اب تک تقریباً65 کروڑ90 لاکھ32ہزارروپے وصول کیئے جاچکے ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

1 hour ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

2 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

3 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

3 hours ago