انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 سالہ بچہ اپنے گھر کے گارڈن میں بہادری سے خود سے کئی گنا بڑے سانپ کے ساتھ کھیل رہا . یہ ویڈیو دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا کہ اتنے چھوٹے بچے کے لیے سانپ کے ساتھ کھیلنا خطرناک ہے . دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں بچپن سے ہی بچوں کو سانپ اور دیگر جانوروں کے ساتھ کھیلنا سِکھایا جاتا ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایک 2 سال کے بچے کی خود سے کئی گنا بڑے سانپ کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی . آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک وائلڈ لائف ایکسپرٹ میٹ رائٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کا 2 سالہ بیٹا سانپ کے ساتھ کھیل رہا ہے .
متعلقہ خبریں