کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رہنما بلوچ یکجہتی کمیٹی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں امپیریل میگا پراجیکٹس، جیسے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)، بلوچ نسل کشی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ترقی منصوبے کی آڑ میں بلوچ عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ بلوچ راجی مچی (بلوچ قومی اجتماع) نہ صرف بلوچ نسل کشی کیخلاف اور بلوچ قوم کی بقا کا اجتماع ہوگا بلکہ یہ ایک تاریخی ریفرنڈم بھی ہوگا۔ یہ واقعہ اس بات کا اعلان کرے گا کہ بلوچ قوم ان کی نابودی اور نسل کشی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔خیال رہے بلوچ یکجہتی کمیٹی رواں ماہ کی 28 تاریخ کو گوادر میں بلوچ قومی اجتماع (بلوچ راجی مُچی) کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…