جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، ایمان مزاری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا ہے کہ دیگر ہزاروں بلوچ نوجوانوں کی طرح چنگیز بلوچ بھی جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔ جسے 2014ءمیں جبری لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ ایک خاندان کو ایک دہائی تک اجتماعی سزا دینا انتہائی ناانصافی اور بدترین ظلم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چنگیز کو باحفاظت بازیاب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں جو خاندانوں کو بے پناہ درد اور اذیت میں مبتلا کرتی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس ظالمانہ عمل کو ختم کیا جائے اور میرے بھائی چنگیز بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے جبری گمشدگیوں میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ دریں اثنا مشکے کی رہائشی چنگیز بلوچ کی ہمشیرہ حفظہ بلوچ نے کہا ہے کہ میرے بھائی چنگیز بلوچ کو 11 جنوری 2014 کو خضدار سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا، گزشتہ 10 سال سے ہم ناقابل بیان درد و تکالیف میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمارا ساتھ دیں اور میرے بھائی چنگیز بلوچ کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔

Recent Posts

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

8 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

8 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

24 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

37 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

41 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

52 mins ago