ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی تک زمینداروں کو 6 گھنٹے بجلی دی جائیگی، وزیراعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب تک ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کے منصوبے پر عمل درآمد نہیں ہوتا اُس وقت تک زمینداروں کو 6 گھنٹے بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزرا، پارلیمانی سیکریٹریز، چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت سیکرٹری توانائی اور سیکرٹری زراعت نے بھی شرکت کی۔ وفد نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کی کامیابی پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور اراکین کابینہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے زمینداروں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کیے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایک ماہ میں اس منصوبے پر کام مکمل کر لیا جائے، جب تک اس منصوبے پر مکمل عمل درآمد ہوتا ہے اس وقت تک زمینداروں کو 6 گھنٹے بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے زمینداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے، زمینداروں کے تعاون سے مصدقہ ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا ہے۔زمیندار ایکشن کمیٹی نے کہا کہ بلوچستان میں اس اہم منصوبے پر پیش رفت اور عمل درآمد ایک تاریخی اقدام ہے۔

Recent Posts

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

4 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

13 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

20 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

35 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

41 mins ago

وندر سے ایک شخص لاپتہ

لسبیلہ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے شہر وندر سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا گیا، اس حوالے…

46 mins ago