پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی فش ہاربر اتھارٹی میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے منیجنگ ڈائریکٹر کی پوسٹ خالی، درجنوں ریٹائرڈ ملازمین کے پے اینڈ پنشن کے کیسز التواءکا شکار ، ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں صوبائی حکومت کی جانب سے دیا گیا سالانہ گرانٹ بھی ختم ہو گئی، ریٹائرمنٹ ہونے والے اور حاضر سروس ملازمین مشکلات سے دوچار تفصیلات کے مطابق پسنی فش ہاربر اتھارٹی جو ماضی میں ایک منافع بخش ادارہ تھا، مول ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں نہ صرف ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جاتی تھی بلکہ قومی خزانے کو بھی ماہانہ لاکھوں روپے زرمبادلہ حاصل ہوتی تھی ، جیٹی کی زبوں حالی سے نہ صرف علاقے کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو گئے ہیں اور اب فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی صوبائی حکومت کے گرانٹ پر منحصر ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں جون 2023 کو پندرہ کروڑ نوے لاکھ روپے کا گرانٹ جاری کیا گیا تھا جو اسی مہینے ختم ہو گئی ہے، دوسری طرف پچھلے ڈیڑھ سال سے فش ہاربر اتھارٹی میں مینیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی نہیں ہو سکی ہے اور ایم ڈی کی پوسٹ خالی ہونے سے اسی دوران اتھارٹی کے ریٹائرمنٹ ہونے والے ملازمین پے اینڈ پنشن کے درجنوں کیسز زیر التوا ہیں اور ریٹائرمنٹ ہونے والے ملازمین رل گئے ہیں، دریں اثنا ملازمین کی تنخواہوں کا گرانٹ ختم ہونے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہوں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…