پاکستان میں کروڑوں افراد غریب ہیں تو بنیادی حقوق کا ڈرامہ کیا معنی رکھتا ہے، علی احمد کرد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدرعلی احمد کرد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں دکاندار اور تاجروںنے اپنی مرضی کی قیمتیں مقرر کی ہیں، ڈاکٹروں اور وکیلوں کی اپنی منہ مانگی فیسیں ہیں ، دودھ والے 300 روپے فی کلو کا مطالبہ کر رہے ہیں اور تندور والوں نے ہمیشہ اپنی مرضی سے روٹی کی قیمت بڑھائی ہے ، غرض یہ کہ جس کا جتنا جی چاہے لمبے لمبے ہاتھ کر کے غریب عوام کو لوٹ رہا ہے مگر ان سب کے مقابلے میں اگر کوئی چیز کئی گنا مہنگی فروخت کی جارہی ہے تو وہ صرف اور صرف بجلی ہے اور جس نے ہر شخص کے دل و دماغ میں ایک شدید الجھن اور احساس کمتری پیدا کردیا ہے، گھروں میں حالت یہ ہوگئی ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کا فرد بجلی کے بٹن پر ہاتھ رکھتے ہوئے ایک کرنٹ محسوس کرتا ہے اور حقیقت میں بھی یہ کتنی مذائقہ خیز بات ہے، آدمی کو خود شرم محسوس ہوتی ہے کہ اتنی مہنگی بجلی بیچنے والا کوئی دکاندار نہیں بلکہ خود سرکار ہے، گھر سے باہر نکلو تو ہر طرف بے روزگار نوجوانوں کا ہجوم در ہجوم ہے اور یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ہمارے ملک میں عملا آدھی آبادی سے زائد یعنی 11 کروڑ افراد غربت نہیں بلکہ افلاس میں زندگی گزار رہے ہیں تو ایسے لوگ جن کے بچے رات کو بھوکے سو جاتے ہیں تو ان کے حوالے سے آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کا ڈرامہ کیا معنی رکھتا ہے خدا کے لیے ڈرو ،لوگوں کو روٹی دو ان کے عزت نفس سے مت کھیلو ورنہ ڈرو اس وقت سے جب یہ آئین اور اس میں درج کیے گئے بنیادی حقوق تمہارے پاس رہ جائیں گے اور لوگ کوئی اور راستہ اپنالیں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

4 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago