کوئٹہ ایک جدید گائنی او پی ڈی سے محروم ہیں،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیاہے کہ ہم صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی ایک جدید گائنی او پی ڈی سے محروم ہیں. انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردست ایک جدید گائنی او پی ڈی کی اشد ضرورت ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کی قیادت میں ڈاکٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں گائنی وارڈ کیلئے جگہ کی تنگی اور سہولیات کے فقدان نے صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ہم سب کیلئے گائنی جیسے حساس وارڈ میں صحت وصفائی کی ابتر صورتحال باعث تشویش ہے. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں بالخصوص گائنی وارڈ میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے . یہ ڈاکٹروں کا انسانی فریضہ بنتا ہے کہ وہ اپنے فرائض کو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر انجام دیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے خواب کو ضرور شرمندہ تعبیر کرینگے .

. .

متعلقہ خبریں