حب میں کوچ مالکان کا احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں تصادم، متعدد زخمی


حب(قدرت روزنامہ)کسٹم اور کوچ مالکان تنازعہ، حب بھوانی کے مقام پر کوچ مالکان کا احتجاج، پولیس انتظامیہ سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس کا شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کےلئے مظاہرین پر لاٹھی چارج جبکہ مظاہرین کا پولیس ولیویز اہلکاروں پر شدید پتھراﺅ، بھوانی کے مقام پر شاہراہ میدان جنگ میں بدل گئی، پتھراﺅ اور لاٹھی چارج سے متعدد اہلکاروں اور مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات، تاہم پولیس کے لاٹھی چارج سے مظاہرین منتشر ہونے کے بعد شاہراہ ٹریفک بحال کردی گئی لیکن گاڑیوں کی طویل قطاریں ہونے کہ وجہ سے رات گئے تک بھوانی سے حب شہر میں شدید ٹریفک جام رہا۔ دریں اثنا اسمگلرز اور کسٹم چیک پوسٹ اہلکاروں کے مابین مبینہ لین دین تنازعہ، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سفر کرنے والے عام مسافروں کیلئے درد سر بن گیا، حب کے قریب المحمود کوچ کے عملے نے شاہراہ بلاک کردی، شاہراہ پر ٹریفک معطل، اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گدانی کراس کے قریب لک بدوک کے مقام پر قائم کسٹم انٹیلی جنس کی غیر قانونی چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک کوچ سے نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ اسمگل شدہ سامان کی برآمد گی کے تنازعہ پر گزشتہ شب المحمود کوچ کے عملے نے حب شہر کے قریب بھوانی کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک کو ٹریفک کی روانی کیلئے بند کردیا جسکی وجہ سے شاہراہ پر سفر کرنے والی سیکڑوں گاڑیاں اور ان میں سوار مسافر پھنس گئے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ کوچز کے ذریعے اسمگل شدہ سامان کی کوئٹہ اور چمن سے کراچی غیر قانونی ترسیل واسمگلنگ کے حوالے سے اکثر وبیشتر کسٹم اور دیگر چیک پوسٹوں کے اہلکاروں کے مابین مبینہ لین دین کے تنازعہ پر کوچز مالکان روڈ بلاک کردیتے ہیں جسکی وجہ سے شاہراہ پر سفر کرنے والے عام مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Recent Posts

صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف ادکارہ اور ماڈل صائمہ بلوچ نے…

5 mins ago

چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،…

17 mins ago

چمن میں سرحدی آمدورفت کے لیے پاسپورٹ کی شرط: یومیہ 7 ہزار کمانے والے ماہانہ 7 ہزار نہیں کما پارہے، مظاہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پاک افغان سرحدی شہر چمن میں گزشتہ برس سے احتجاج…

30 mins ago

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

52 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

1 hour ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

1 hour ago