سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی نے فون ٹیپنگ کا فیصلہ مسترد کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی نے فون ٹیپنگ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قرارداد منظور کرلی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی کے نام پر فون ٹیپنگ کرنے کی اجازت دینے کے فیصلہ کو نہیں مانا جائے گا۔
سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی اسلام آباد، میانوالی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔ قراداد میں کہا گیا ہے کہ عمرایوب کی گرفتاری اپوزیشن لیڈر آفس کی توہین ہے۔
قرار داد کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، موجودہ حکومت کی جانب سے ایسی کارروائیوں سے اپنے آئینی حق کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی، پی ٹی آئی بانی چئیرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔
پارلیمانی پارٹی، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان ختم کرکے نہ صرف پی ٹی آئی امیدوار بلکہ ووٹر کے حق کو بھی ختم کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان ختم کرکے نہ صرف پی ٹی آئی امیدوار بلکہ ووٹر کے حق کو بھی ختم کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف امید کرتی ہے کہ سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے زیر سماعت مقدمے کا جلد فیصلہ سنائے گی۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

6 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

18 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

24 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

27 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago