لو سنہا نے سوناکشی سنہا کو فیملی سے نکال دیا؟ قیاس آرائیاں شروع

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے نامور اداکار شتروگھن سنہا کے بیٹے لو سنہا کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے پھر سے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق شتروگھن سنہا کی بیٹی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال سے شادی کی تھی۔ شادی کی تقریب میں ویسے تو انکی طرف سے سب ہی موجود تھے لیکن بھائی لو سنہا اور کش سنہا غائب تھے۔

یہیں سے اس تنازع کے شروعات ہوئی جب سوشل میڈیا صارفین نے سوناکشی اور ظہیر کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں دُلہن کے بھائیوں کو نہ پایا۔

بہن کی شادی کے کچھ دنوں بعد لو سنہا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شادی کی تقریب میں نہ آنے سے متعلق بات تو کی لیکن کھل کر اسکی وجہ نہیں بتائی تاہم اب لو سنہا نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری پر لو سنہا نے والدین شتروگھن سنہا اور پونم سنہا کو انکی شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور خاندان کی تصویر بھی شیئر کی۔ بیٹے نے تحریر کیا کہ “میرے والدین کو سالگرہ مبارک ہو۔ ہمیں آپ کے بچے بن کر پیدا ہونے پر خوشی ہے، اور ہم آپ کے ساتھ گزارے ہر لمحے کےلیے شکر گزار ہیں۔”

یہاں دلچسپ بات یہ تھی کہ لو سنہا نے اپنی فیملی کی جو تصویر لگائی تھی اس میں انکی بہن سوناکشی موجود ہی نہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خاندان کے تعلقات میں گڑ بڑ ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

5 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

6 hours ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

6 hours ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

6 hours ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

6 hours ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

7 hours ago