فلور ملز کا ملک بھر میں گندم کی پسائی اور فراہمی بند کرنے کا اعلان, آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی بجٹ میں عائد کردہ اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج طول پکڑنے لگا ہے, ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر فلور ملرز نے آج سے ملک بھر میں گندم کی پسائی اور فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق لاہور میں فلور ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے مطابق آج سے ہرتال شروع ہوگی اور آٹے کی سپلائی بھی بند رہے گی۔ پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے نئے ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو صوبے میں ہڑتال کا اعلان کردیا، بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت پچیس سو تک جانےکاخدشہ بھی ظاہرکردیا۔

صدر فلورملزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کہتے ہیں ظالمانہ ٹیکسز سے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ملک میں گندم اتنی زیادہ ہے ہم باہر ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں اس کے باوجود پنجاب نے آٹے کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی۔ دوسری جانب عظمی بخاری نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم نہ خریدنے کے باوجود آٹے کے نرخ کنٹرول کرنا آسان نہیں۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

16 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

21 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

29 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

35 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

42 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

54 mins ago