منڈی بہاءالدین(قدرت روزنامہ)سابق گورنرسندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ ملکی سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔
منڈی بہاء الدین میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے عشرت العباد نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتا ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا، بہتر حالات کیلئے گڈگورننس کا ہونا ضروری ہے، پاکستان کے لیے پرامید ہوں۔
سابق گورنر نے کہا کہ منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، عوام خوشحال ہو گی تو ملک مضبوط ہو گا، بہت سے دوست سیاستدانوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
عشرت العباد کا کہنا تھا کہ ملکی سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے، پاکستان کی خدمت کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر دوبارہ سیاست میں آنے کا ارادہ کیا۔
لاہور(قدرت روزنامہ) ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد بٹ کوائن تاریخ کی…
لاہور(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں صارفین کو وی پی این سروسز تک رسائی اور انٹرنیٹ…
لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ بار نے جسٹس امین الدین خان کو…
ویانا(قدرت روزنامہ)آسٹریا نے غیر ملکی ہنر مند کارکنوں کے لیے ایک شاندار موقع پیش کیا…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹماٹر اور پیاز کی کاشت میں…