کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زویا ناصر نے بھارت کے امیر ترین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر کڑی تنقید کی ہے۔
اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے لیکن اس جوڑے کی شادی کی تقریبات رواں سال مارچ کے مہینے سے جاری ہیں۔
مکیش امبانی نے مارچ میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے لیے تین روزہ پری ویڈنگ تقریبات کا انعقاد کیا تھا، یہ تمام تقریبات بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں منعقد ہوئی تھیں۔
پری ویڈنگ تقریبات میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی جن میں سماجی، سیاست، کاروباری، شوبز اور کھیلوں کی دنیا کی معروف شخصیات شامل تھیں۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا دوسرا جشن 29 مئی سے یکم جون تک اٹلی اور جنوبی فرانس میں کروز پر منایا گیا تھا جبکہ رواں ماہ کی شروعات سے ممبئی میں جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
ان تقریبات میں بھی دُنیا کے معروف شوبز اسٹارز اور بالی ووڈ شخصیات شرکت کرتے اور پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں، کہا جارہا ہے کہ اننت اور رادھیکا کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔
اس طویل اور مہنگی ترین شادی سے جہاں سوشل میڈیا صارفین تنگ آگئے ہیں تو وہیں پاکستانی اداکارائیں بھی ناخوش نظر آرہی ہیں۔
ایسے میں پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میں نے دولت دکھانے کا ایسا بیہودہ طریقہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
زویا ناصر نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ آپ نے محنت سے پیسہ کمایا ہے اور آپ اپنی خوشیوں پر پیسہ لگا کر پوری دُنیا کو دِکھانا بھی چاہتے ہیں لیکن میرے نزدیک یہ صرف بیٹے کی خوشی نہیں بلکہ کوئی اور ہی کہانی ہے۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…