’میرے والد مجھے نانی کے گھر چھوڑ گئے اور کبھی واپس نہیں آئے پھر ۔۔‘‘ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنے والد سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار، میزبان اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے اپنے والد کے بارے میں حیران کُن انکشاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کنول آفتاب اور اُن کے شوہر و ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں اس جوڑے نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیے۔مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں میں ایک سوال کنول آفتاب کے والد سے متعلق تھا جس پر ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں کبھی اپنے والد کے بارے میں بات نہیں کرتی کیونکہ میں اپنے والد کے ذکر پر جذباتی ہوجاتی ہوں۔

کنول آفتاب نے کہا کہ ہر انسان کے لیے فیملی کا موضوع بہت حساس ہوتا ہے اور اگر کسی کی فیملی میں کوئی حادثہ ہوجائے تو اُس پر بات کرنا آسان نہیں ہوتا۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں جب تیسری جماعت میں تھی تو میرے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، میرے والد ہمیں نانی کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے اور پھر کبھی واپس لوٹ کر نہیں آئے۔اُنہوں نے کہا کہ والدہ سے علیحدگی کے بعد والد نے میرے اسکول کی فیس بھی ادا نہیں کی تھی جس کی وجہ سے مجھے اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔

کنول آفتاب نے کہا کہ بےشک! میرے والدین کی آپس میں نہیں بن سکی لیکن میری والدہ اور میرے ماموں وغیرہ نے کبھی مجھے اپنے والد سے ملنے نہیں روکا۔ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میں اپنے والد سے ملاقات کرتی ہوں لیکن میرے والد کو سوشل میڈیا پر آنا پسند نہیں، اسی وجہ سے وہ کبھی میری ویڈیوز میں نہیں آئے۔واضح رہے کہ 2021 میں کنول آفتاب نے ساتھی ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر سے نکاح کیا تھا، 2022 میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی تھی جبکہ گزشتہ سال ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

6 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

6 hours ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

6 hours ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

6 hours ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

6 hours ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

7 hours ago