جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور میسیجز موصول


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور پیغامات موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ آفس کے نمبر پر مشکوک کال کرنے والے نے خود کو بطور ڈی جی ایف آئی اے متعارف کرایا ، تاہم تحقیقات کے بعد پتہ چلا ڈی جی ایف آئی اے نے کوئی کال نہیں کی۔ مشکوک کال کرنے والا ڈائریکٹ جسٹس طارق جہانگیری سے بات کرنا چاہ رہا تھا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق مشکوک کال 2 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق جہانگیری آفس کی گئی۔ مشکوک نمبر سے جسٹس طارق جہانگیری کے موبائل نمبر پر مسیجز بھی بھیجے گئے۔جسٹس طارق جہانگیری نے رجسٹرار کو طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ موبائل نمبر کے حوالے سے ایف آئی اے کو فوری رپورٹ کیا جائے۔
واضح رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبیونل کے جج بھی ہیں اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر جیتنے والے لیگی ارکان کے خلاف پی ٹی آئی کی عذرداری درخواستوں کی سماعت بھی کررہے ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

15 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

45 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

56 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago