ایجنسیوں کو کال ریکارڈنگ کا اختیار انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حافظ نعیم


لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایجنسیوں کو کال ریکارڈنگ کا اختیار انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ فیروزپور روڈ اچھرہ لاہور دھرنا کیمپ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اور عوام کے لیے ریلیف حاصل کریں گے، ابھی دھرنا شروع نہیں ہوا مگر وزیر اعظم کی طرف سے اربوں روپے کے ریلیف کا اعلان کیا جا رہا ہے، عوام کو ابھی کوئی ریلیف نہیں ملا مگر تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے بھی عوام کو 200 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے، بجلی بلوں میں شامل تمام ٹیکس ختم کیے جائیں، عوام کو ریلیف دینا ہے تو براہ راست ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کپیسٹی چارجرز کے نام پر کروڑوں روپے ادا کیے جا رہے ہیں، آئی پی پیز سے معاہدے ختم کیے جائیں، آئی پی پیز چائنہ کی ہیں تو ان سے بھی بات چیت کی جائے، چائنہ ہمارا دوست ملک ہے لیکن ہم کوئی بھکاری نہیں ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 375 ارب روپے پاکستان کے تنخواہ دار طبقے نے ادا کیے ہیں، آصف علی زرادری صاحب بڑے جاگیر دار ہیں، وہ بتائیں انہوں نے کتنا ٹیکس اور آبیانہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہنا اہلی تمہاری، کرپشن تمہاری اور بل ہم ادا کریں۔ بیوروکریسی کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا یہ کیا ظلم ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجٹ آنے کے بعد کہتے ہیں کہ یہ آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا، آپ عوام کو آئی ایم ایف کو وہ معاہدے بتائیں جن کی وجہ سے عوام کو غلام بنایا جا رہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ 12 جولائی کو اسلام آباد پہنچیں۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں 12 جولائی کے دھرنے کے حوالے سے کیمپ لگائے ہیں۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

15 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

27 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

37 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

38 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

41 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

44 mins ago