سنی لیون نے سابقہ بوائے فرینڈ کو دھوکہ دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں کس طرح پکڑا تھا ؟ اداکارہ نے حیران کن انکشاف کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کی معروف اداکارہ ’ سنی لیون ‘ نے انکشاف کیاہے کہ ان کے سابق منگیتر نے شادی سے صرف دو ماہ قبل ان کے ساتھ دھوکہ کیا تھا .

بھارتی میڈیا کے مطابق شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سنی لیون نے انکشا ف کیا کہ سابق منگیتر ک ساتھ شادی میں صرف دو ماہ باقی تھی اور جب اس نے مجھے بتایا کہ میں تم سے اب محبت نہیں کرتا، میری تو زندگی ہی پلٹ گئی تھی .

سنی لیون اپنے سابقہ منگیتر کے ساتھ تعلقات کی کہانی سناتے ہوئے جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ ’’ میں اپنے شوہر سے ملنے سے قبل سابقہ بوائے فرینڈ کے ساتھ منگنی کر چکی تھی ، مجھے احساس ہوا کہ کچھ تو غلط ہے اور کچھ واقعی ہی غلط تھا، وہ مجھے دھوکہ دے رہا تھا، میں نے اس سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی مجھ سے محبت کرتا ہے ؟ اس نے مجھے سیدھا جواب دیا کہ ’’ میں تم سے اب محبت نہیں کرتا ‘‘ .

تاہم بعدازاں سنی لیون نے ڈینیئل ویبر سے شادی کی اور اب ان کے تین بچے بھی ہیں، جن کے نام نشا، نوح اور آشر ہیں .

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ سب شادی سے دو ماہ قبل ہوا، اس وقت تک ہم ڈیسٹینشن ویڈنگ کیلئے جگہ کا انتخاب بھی کر چکے تھے ، لباس خریدا جا چکا تھا ، سب کچھ ہو چکا تھا ، اس وقت یہ سب ہونا ایک بدترین احساس تھا، لیکن پھر خدا حیرت انگیز چیزیں کرتا ہے ، ایک فرشتہ بھیجا، میرے موجودہ شوہر کی شکل میں ، ڈینیئل اس وقت بھی وہاں تھے جب میری والدہ اور والد کا انتقال ہوااور وہ آج بھی میرے ساتھ موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں