(قدرت روزنامہ)پاکستانی فوج نے ہر محاز میں ایک پپروفیشنل فورس ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ چاہے بری ہو یا بحری یا پھر فضائی غرض افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں اور جذبوں کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو بحری افواج کی اس باپ بیٹی آفیسر کے بارے میں بتائیں گے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مشہور ہو گئی تھی۔پاکستان نیوی میں بطور کموڈو اپنی ذمہ داریاں نبھانے والے عارف سعید ایک فرض شناس اور اصول پسند آفیسر ہیں۔ وہ ویسے تو کافی سخت مزاج ہیں لیکن جب بیٹی نے باپ کو
آکر سلیوٹ کیا تو باپ کی آنکھوں سے آنسوں چھلک گئے تھے۔ کموڈو عارف سعید کی بیٹی رشنا عارف بھی سب لیفٹینینٹ ہیں۔ والد کہتے ہیں کہ یہ سب اللہ کی مرضی تھی جو بیٹی نیوی میں آئی۔ بیٹی ہیشہ مجھے خدا حافظ کہنے کے لیے آتی تھی، لیکن آج جب بیٹی نے مجھے سیلوٹ کیا تو مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ رشنا نے میری خواہش پوری کر دی ہے۔ جب بیٹی نے مجھے سیلوٹ کیا، تو وہ موقع میرے لیے کافی بڑا تھا۔والد کہتے ہیں کہ چوکہ میں چوپر پائلٹ ہوں، اور وہ کور آل پہنتے تھے، اس کور آپ کی جو بیرٹ ہوتی تھی، وہ بیٹی پہنا کرتی تھی۔ اسی طرح سیلوٹ کرتی تھی، شاید وہی وہ قبولیت کا موقع تھا۔ جبکہ رشنا کہتی ہیں کہ چونکہ ابو میرے سینئیر بھی ہیں، لیکن مجھے سب سے زیادہ ڈر سینئیر کا ہوتا ہے۔ جب بابا سینئیرز کو سیلوٹ کرتے تھے، وہ منظر مجھے بے حد پسند تھا، اسی لیے میں نے تہیہ کر لیا تھا کہ والد کو سیلوٹ کرنا ہے۔ اور جب والد گھر آتے یا گھر سے جاتے تھے، تو میں سیلوٹ کرتی تھی۔ نیوی جوائن کرنے میں والد نے بے حد سپورٹ کیا تھا، ٹریننگ میں بھی والد بھرپور حوصلہ دیا تھا۔بیٹی اور والد دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں کموڈو آفیسر عارف سعید اپنی بیٹی سب لیفٹینیٹ کے سامنے کھڑے تھے اور بیٹی رشنا والد کو سیلوٹ کر رہی تھیں۔ سیلوٹ کے بعد والد نے بے اختیار بیٹی کو گلے لگا لیا تھا۔ باپ بیٹی کی اس محبت کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا تھا۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…