پاکستان امریکا انفنٹری رائفل کمپنی کی مشقیں اختتام پذیر ،جوانوں کا بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ )پاکستان امریکا انفنٹری رائفل کمپنی مشق 2024ءکی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اختتامی تقریب کا انعقاد نیشنل کاﺅنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی میں کیا گیا۔پاک امریکا انفنٹری رائفل کمپنی کی مشق پہلی بار انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں کی گئی۔مشق کا آغاز 29 جون کو نیشنل کاﺅنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی میں کیا گیا، دونوں پیشہ ور افواج نے مشقوں میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔امریکا کے سی جی 34 انفینٹری ڈویژن میجر جنرل چارلس بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔اختتامی تقریب میں جوانوں نے اپنی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
مشقوں کا مقصد مشقوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور انسدادِ دہشت گردی کے تجربات سے مستفید ہونا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تبادلہ دونوں ممالک کو درپیش دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

1 min ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

10 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

22 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

41 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

53 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

58 mins ago