بشریٰ انصاری نے مداحوں کو اپنی بیٹی سے ملوادیا

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف سینئر اداکارہ، گلوکارہ و کامیڈین بشری انصاری نے مداحوں کو پہلی بار اپنی بیٹی سے ملوایا ہے .

بشری انصاری نے گزشتہ روز کراچی کے خوشگوار موسم کی مناسبت سے اپنے یوٹیوب چینل پر وی لاگ شیئر کیا .

اداکارہ نے اس دوران ناصرف موسم، سوک ایجوکیشن، پکوان پر بات کی بلکہ اپنے فالوورز کو بیٹی نریمان انصاری سے بھی ملوایا . اداکارہ کا بتایا کہ ان کی بیٹی بیرونِ ملک سے آج کل کراچی آئی ہوئی ہیں، بیٹی کے بچے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے باہر گئے ہوئے ہیں جبکہ وہ گھر میں موجود ہیں .

بشری انصاری کا اپنے وی لاگ میں کہنا ہے کہ میں پھر کبھی اپنے چھوٹے بچوں سے بھی مداحوں کی ملاقات کروائوں گی .

. .

متعلقہ خبریں