‘وہاب، عبدالرزاق کی برطرفی! یہ سرجری سمجھ سے باہر ہے’ سابق کپتان ناراض


لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے پر حیرانگی کا اظہار کردیا۔ ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں شریک پاکستانی ٹیم کے رکن شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی کپتان اتنے موقعے نہیں ملے جتنے بابراعظم کو ملے، ورنہ ہماری روایت ہے کہ میگا ایونٹ میں ناقص فارم کے بعد کپتان پہلے گھر جاتا ہے۔
سلیکشن کمیٹی سے رزاق اور وہاب کی برطرفی سابق کرکٹر نے کا کہنا تھا کہ یہ اقدام تھا جس کو “سرجری” قرار دیا گیا تھا، ایمانداری کیساتھ یہ سرجری میری سمجھ سے باہر ہے۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے مصباح، یونس نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی لیکن اتنے مواقعے کبھی نہیں ملے، اتنا سب کچھ ملنے کے بعد بھی بابراعظم خود کو ثابت نہیں کرسکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق کرکٹرز وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹادیا گیا ہے، اب قومی ٹیم کیلئے اِن خدمات کی ضرورت نہیں۔
دونوں سابق کرکٹرز ٹی20 ورلڈکپ سمیت نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دورے کے دوران مینز سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے۔دوسری جانب اعلامیے میں سلیکشن کمیٹی کے دیگر تین اراکین محمد یوسف، اسد شفیق اور بلال افضل کے مستقبل سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، جس پر سوالات اُٹھ رہے ہیں۔
بورڈ کی جانب سے فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں کرکٹرز لیجنڈز لیگ ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم 5 میں 4 میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

18 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago