مہنگی اشیا بیچنے کے الزام میں سبزی فروش سمیت 7 دکاندار گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی انتظامیہ لاہور نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کے الزام میں 7 گرانفروشوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے فیلڈ میں سرپرائز دورے کرتے ہوئے تین ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی، اس دوران 100 خلاف ورزیوں پر 6 لاکھ روپے کے جرمانے اور 10 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے متعدد تندوروں اور سٹوروں پر پرائس انسپکشن کی اور تین تندور مالکان کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا، انہوں نے ایک پھل و سبزی فروش کو گرفتار کروایا اور جرمانہ بھی عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے 5 افراد کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر گرفتار کروایا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ڈی سی کاونٹزز مینٹین نہ ہونے پر سٹورز مالکان کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جبکہ ایک سپر سٹور کو سیل کردیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق قیمتوں میں ریلیف بنیادی سطح تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں، انتظامی افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

7 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

19 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

39 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

50 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

56 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago