زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ اس کا مرکز سبی سے 82 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا . خیال رہے کہ دو روز پہلے ہی بلوچستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی تھی . ہرنائی اور گرد ونواح میں آنے والے زلزلے میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے . ہرنائی میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ضلع سبی اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے رات کے وقت محسوس ہوئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا .
متعلقہ خبریں