کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ڈی ایف کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کیے گئِے بیان میں محکمہ صحت کی موجودہ صورت حال پر انتہای افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل پتہ نہیں چل رہا ہے کہ محکمہ صحت کس کے حوالے ہے اور کون چلا رہا ہے۔محکمے کے منسٹر سے لیکر نچلے طبقے تک سب ایڈک ازم پر محکمے کو چلا رہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت کی حالت زار دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس کو اجکل اللہ تعالی چلارھا اس کا کوی ولی وارث نہیں ہے۔ محکمے کے سربراہ منسٹر ہوتا اور ایسا لگتا ہے کہ منسٹر صاحب کو زور زبردستی یہ وزارت دی گئ ہے اور وہ روز اول سے محکمے سے کوئ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں بس اپنا وقت گزار رہیں کہ کب وقت پورا ہوجائے ۔ اسی طرح دیگر آفیسرز بھی محکمہ جاتی امور نمٹانے میں کوی دلچسپی نہیں لے رہے حتی کہ معمولی رخصت کی ایپلکشن بھی مہینوں تک پڑی رہتی ہیں اور ان پر عمل نہیں ہوتا صرف سیاسی اور سفارشی افراد کے کام اولین ترجیح پر ہوتے ہیں ۔ سکریٹری صاحب کو حسبِ سابق اور حسبِ روایات ایماندار اور ٹیکنکل صاحبان نے اپنے حصار میں میں لے رکھا ہے اور اسے انکے علاوہ کسی اور کی بات سمجھ نہیں آتی۔ محکمہ صحت کو ایک مافیا نے یرغمال کیا ہوا ہے ،کچھ افراد ایک ڈاکٹر آرگنایزیشن کے پیچھے چھپ کر بلیک میلنگ اور سودے بازی سے محکمے سے ذاتی مفادات حاصل کررہےہیں۔ بلوچ ڈاکٹر فورم یہ بتانا چاہتا ہے کہ اس طرح کے بلیک میلر اور بھتہ خور مافیا پر شروع دن سے ھماری تشویش رہی ہے اور انکا ہر عمل ھماری نظروں میں ہے۔ آج مجبوراََ ہمیں ایسی باتیں کھولنی پڑ رہی ہیں تاکہ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے دیگر ذمہ داروں کو بھی معلوم ہو کہ تمام ڈاکٹر ایک جیسے نہیں ہوتے۔ صرف چند گندی مچھلیاں ہیں جو پورے نظام کو گندہ کرنے پر تلے ہوے ہیں یہ افراد ڈاکٹرز سے دو مہینے کی سیلری کا سودا کرکے اور ایک آرگنایزیشن کا نام استمعال کرکے غیر قانونی طریقے سے پوسٹنگ ٹرانسفر ڈیپوٹیشن وغیرہ کرواتےجارہے ہیں۔ سنیرز آفیسرز سے انکے اختیارات چھین کر جونیرز کو نوازے جارہاہے۔بلوچ ڈاکٹرز فورم نے اعلی حکام خاص کر وزیر ِ اعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ صحت سے مطلق معاملات کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں اور بی ڈی ایف نے اعلی احکام کو مطلع کرتے ہوے کہا کہ غریب عوام کو اس کی دیلیز پر صحت کی سہولت پہنچانے میں سرکار کو اپنی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں مگر بلوچ ڈاکٹرز، اسٹوڈنٹس، اور پیرا میڈیکس کے خلاف کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائےگی ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…