ایک سال سے بیروزگار زمباد مالکان کا آواران میں دھرنا


آواران(قدرت روزنامہ)آواران زمباد مالکان نے گزشتہ روز آواران پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آواران، ڈپٹی کمشنر کیچ، آئی جی ایف سی، ایم پی اے آواران خیرجان بلوچ، سینیٹر عبدالقدوس بزنجو اور وزیرتجارت جام کمال خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آواران زمباد نوبت لسٹ گزشتہ ایک سال سے بند ہے اسے بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے مہنگائی کے اس عالم میں ہم بے روزگار ہوکر اپنی زندگی کیسے گزار رہے ہیں اس کا درد شاید ہی متعلقہ لوگوں کو معلوم ہو اگر معلوم ہوتا تو یوں ہمیں بے کس و یار نہیں چھوڑتے۔ آواران زمباد نوبت لسٹ کی بندش سے سینکڑوں گھرانے نے نانِ شبینہ کے محتجاج ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ آج سے ہمارا پر امن احتجاجی دھرنا آواران پوسٹ آفس کے سامنے ٹینٹ لگاکر شروع ہوا ہے جب تک ہمارے مطالبات نہ مانے گئے ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

1 min ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

11 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

22 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

42 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

53 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

59 mins ago