پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہ کا پی ٹی وی کوانٹریو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ کا پی ٹی وی کوانٹریو،اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے کہی دہائیوں سے مضبوط اور بہترین تعلقات قائم ہیں، پاکستان کے تحفظات اور تشویش کا سمجھتے ہیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن کو دیے گیے انٹرویو میں گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والی امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کا دل سے احترام کرتے ہیں۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا کے بعد دنیا کے معاشی معاملات میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی، پاکستان نے بہتر حکمت عملی سے کرونا وبا کا مقابلہ کیا۔

وینڈی کا کہنا تھا کہ چین دنیا کی بہت بڑی ابھرتی ہوئی معیشت ہے، ہم کسی کی ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں چاہتے بلکہ امریکا افغانستان کی ترقی کا خواہش مند بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا سب اعتراف کرتے ہیں‘۔ وینڈی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی بہتری کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر اقدامات کرتے رہیں گے۔

Recent Posts

پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر لی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر…

16 mins ago

نئے مالی سال کے آغاز پر سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت ورزنامہ ) نئے مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں سونے کی فی تولہ…

20 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار نئے مالی سال کے پہلے دن ٹینڈرنگ کے عمل کا آغاز

ہماری حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کیا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا…

46 mins ago

6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

60 mins ago

The results of the annual matriculation examinations 2024 have been declared by the Controller Balochistan Board

امیدوار اپنا رزلٹ بورڈ آفس کی ویب سائٹ www.bbiseqta.edu.pk پر چیک کرسکتے ہیں، عابدہ کاکڑ…

1 hour ago