کیا پاکستان امریکا کو ناخوش کیے بغیر روس سے ایل این جی حاصل کرلے گا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پائپ لائن کے ذریعے ایل این جی کی فراہمی کی روسی پیشکش قبول کرنا چاہتا ہے لیکن ساتھ ہی کوئی ایسا راستہ بھی تلاش کر رہا ہے جس سے امریکا اس ڈیل سے ناراض نہ ہوجائے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے وزیرپیٹرولیم مصدق ملک کو اس سلسلے میں مطالعاتی کام سونپا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے روس اور ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی قابل عمل آپشن کے ساتھ آئیں تاکہ پاکستان توانائی کی ضرورتیں پوری کرنے کےلیے یہ سودمند ڈیل کرلے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی والی یہ ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن اس کی کوشش ہے کہ یہ ہدف امریکا کو ناراض کیے بغیر حاصل ہوجائے۔
یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے موقعے پر علیحدہ ملاقات میں کہا تھا کہ وہ ایران کے راستے پاکستان کو ایل این جی پہنچانے کے لیے گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے تیار ہیں جسے بعد میں بھارت سے منسلک کر دیا جائے گا۔

اب بشمول وزارت پیٹرولیم ملک کی مختلف وزارتیں اس حوالے سے اپنا ابتدائی کام کر رہی ہیں اور امریکی پابندیوں سے بچ نکلنے کا کوئی حل بھی تلاش کر رہی ہیں۔
فی الوقت پاکستان اور روس کی باہمی تجارت محض 800 سے 900 ملین ڈالر سالانہ ہے جسے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
پاکستان کی تمام متعلقہ وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی حقائق کو ذہن میں رکھتے ہوئے تجارت کو 20 سے 25 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کے لیے کوئی قابل عمل حل تلاش کریں۔

واضح رہے کہ یوکرین سے جنگ کے بعد روس کی یورپی ممالک سے تجارت 70 فیصد گرگئی ہے جس کی وجہ سے روس جنوبی ایشیا سمیت نئی منڈیوں کی تلاش میں ہے۔

Recent Posts

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

5 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

20 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

26 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

35 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

43 mins ago

ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران…

58 mins ago