جسٹس عالیہ نیلم نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)جسٹس عالیہ نیلم نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جسٹس عالیہ نیلم سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰٰ پنجاب مریم نواز، جسٹس شجاعت علی خان، وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، جج صاحبان، سابق ججز، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، لاء افسران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔گورنر اور وزیرِ اعلیٰٰ پنجاب نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم حلف برداری کے بعد لاہور ہائی کورٹ پہنچیں جہاں انہیں پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت ہوئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے لیے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کےلیے 3 ناموں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم پر غور کیا گیا تھا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے منظوری دینے کے بعد وزارتِ قانون نے جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔جسٹس عالیہ نیلم 12 نومبر 1966ء کو پیدا ہوئیں، انہوں نے 1995ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور یکم فروری 1996ء کو بطور وکیل پریکٹس کا آغاز کیا۔

Recent Posts

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

24 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

34 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

43 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

54 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

1 hour ago