فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھر متاثر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھر متاثر ہوگئیں جس کی وجہ سےصارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے سروسز متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کی .

فیس بک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 'ہم جانتے ہیں کہ کچھ صارفین کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے' . ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ' ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں' . تاہم پاکستان میں فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہونے کی کوئی اطلاعات اب تک سامنے نہیں آئیں . یاد رہے کہ رواں ہفتے دوسری مرتبہ فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں . اس سے قبل پیر کے روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز 7 گھنٹوں تک متاثر رہیں جس کی وجہ سے صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا . . .

متعلقہ خبریں