فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھر متاثر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھر متاثر ہوگئیں جس کی وجہ سےصارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے سروسز متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ۔فیس بک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ کچھ صارفین کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے’۔ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ’ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں’۔تاہم پاکستان میں فیس

بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہونے کی کوئی اطلاعات اب تک سامنے نہیں آئیں۔یاد رہے کہ رواں ہفتے دوسری مرتبہ فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔اس سے قبل پیر کے روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز 7 گھنٹوں تک متاثر رہیں جس کی وجہ سے صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

10 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

39 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

50 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago