لاہور(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف قرض لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے جبکہ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے رہنماؤں نے صدر مملکت سے پارٹی کارکنوں کے کام نہ ہونے کی شکایت کی۔
رہنماؤں نے صدر مملکت سے شکوہ کیا کہ حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی، ہمیں ہمارا پورا حق نہیں دیا جا رہا۔ ٹکٹ ہولڈرز نے شکایت کی کہ انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے، ہم بھی ووٹ حاصل کرتے ہیں ووٹرز کو مطمئن کرنا پڑتا ہے۔
آصف علی زرداری نے رہنماؤں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اب خود میدان میں آگیا ہوں، اسلام آباد ہو یا لاہور سب سے کام کرواؤں گا، کوئی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے مقابلے کی نہیں ہے، میری جماعت پر تنقید ہوتی ہے یہ میں ثواب سمجھتا ہوں۔
آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لیکر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے، ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی۔ ہم حکومت بنانا بھی جانتے ہیں اور گرانا بھی، ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکن تیار ہو جائیں ابھی بہت کام کرنا ہے، پیپلز پارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے۔ اس کے علاوہ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی بلکہ اب باہر نکلنے کا وقت ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…