فلور ملز کی کراچی سمیت ملک بھر میں ہڑتال، سپلائی بند ہونے سے آٹا بحران کا خدشہ


کراچی(قدرت روزنامہ) فلور ملز کی جانب سے آج کراچی سمیت ملک بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے سپلائی بند ہونے سے آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں ہڑتال شروع کر دی گئی ہے اور آج سے ملک بھر میں فلور ملز نے گندم کی پسائی کا کام بند کردیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ساؤتھ عامر عبداللہ کا کہنا ہے کہ آج سے ہم نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال شروع کر دی ہے ، جس کے تحت کراچی سمیت ملک بھرمیں فلور ملز نے آٹے کی سپلائی بند کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران بھینس کالونیوں اور جانوروں کے چوکر کی سپلائی بھی بری طرح متاثر ہوگی۔
عامر عبداللہ نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے آٹا 8 سے 10روپے فی کلو مہنگا ہوگا۔ فلور ملز میں پسائی کا عمل ایک نکاتی مطالبہ تسلیم نہ ہونے تک بند رکھیں گے۔ فلور ملرز ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے ۔ ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے، ہمارا نہیں۔ ہم ٹیکس کی ادائیگی پہلے بھی کررہے ہیں مزید دے سکتے ہیں، صرف طریقہ کار پر اعتراض ہے۔ دریں اثنا فلور ملز کی جانب سے ہڑتال کے دوران ملک بھر میں سپلائی بند ہونے کی وجہ سے آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اُدھر فلور ملز مالکان کی جانب سے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں 250 سے زائد فلور ملز بند کردیں گئی ہیں۔ فلور ملز مالکان کی جانب سے دو ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کے خلاف ہڑتال کے اعلان کے تحت پہلے مرحلے میں خیبر پختو نخوا کی تمام فلور ملز میں واشنگ گزشتہ روز ہی بند کر دی گئی تھی اور آج سے گندم کی پسائی اور مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔
فلور ملز کے بیرونی دروازوں پر ملز کی بندش اور احتجاجی ہڑتال کے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔ اسی طرح بازاروں میں بھی آٹے کے دکاندار بھی احتجاجاً بیٹھ گئے ہیں۔گروپ لیڈر فلور ملز ایسوسی ایشن محمد نعیم بٹ کا کہنا ہے کہ جب تک وفاقی حکومت آٹے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ، بجلی کے بلوں میں ایم ڈی آئی MDIکی شرح میں اضافے کا خاتمہ اور حکومت پنجاب سے گندم کی آزادانہ نقل و حمل پر پابندی ختم نہیں کرے گی تب تک فلور ملز ایسوسی ایشن غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھیں گی۔

Recent Posts

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

1 min ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

22 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

35 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

45 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

58 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago