پی ڈی ایم نے بھی نیب آرڈیننس کو کا لا قانون قرار دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے آرڈیننس کو حکومت کی جانب سے حکومت کے لیے این آر او قرار دیا ہے . نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑمیں حکومت نے حکومت کو این آر اودیدیا ہے انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے کابینہ میں شامل آٹا چینی پٹرول دوائی چور، رنگ روڈ مالم جبہ بی آر ٹی اور ملین ٹری مافیازکوتحفظ دیدیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ عمران خان نیآرڈیننس سے امپورٹڈ اور سیاسی خانہ بدوشوں پرمشتمل اپنی ٹیم کو احتساب سے مستثنی قراردیا انہوں نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کرپٹ حکومتی مافیاز کے لئیے ،نو آبجکشن سرٹیفیکیٹ ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ھے یہ آرڈیننس بنی گالہ کے پیاورں اور رفقاء کے مفاد میں توھوسکتاھے مگر ریاست اور اداروں کے مفاد میں نہیں ھے تین سال سے اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کا بول کر آخرکاراپنی کرپٹ ٹیم کو این آر او دیدیا .

. .

متعلقہ خبریں