واٹس ایپ کے اے آئی میں تصاویر کو ایڈٹ کرنے اور بنانے کے فیچر کی آزمائش


کراچی (قدرت روزنامہ)انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر دیے گئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ میں تصاویر کو تلاش کرنے، ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور نئی تصاویر بنانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے اے آئی ٹول میں تصاویر کو نہ صرف بنایا جا سکے گا بلکہ تصاویر کو ایڈٹ بھی کیا جا سکے گا۔اسی طرح کسی بھی تصویر کو چیٹ بوٹ میں دیے جانے کے بعد مذکورہ تصویر سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جا سکے گی۔
واٹس ایپ اے آئی چیٹ پر تصاویر کو ایڈٹ کرنے، ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور تصاویر بنانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی جب کہ مذکورہ فیچر کی آزمائش کے بعد اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
اے آئی چیٹ بوٹ میں تصاویر سے متعلق فیچر کی آزمائش کے بعد ممکنہ طور پر اگلے مرحلے میں اس پر ویڈیوز بنانے کی بھی آزمائش کی جائے گی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔واٹس ایپ سمیت فیس بک اور انسٹاگرام پر رواں برس ہی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے اور انہیں پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago