کوئٹہ پولیس اور ٹریفک پولیس کوئٹہ کی مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی 100سے زائد گاڑیاں کسٹمز کے حوالے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس اور ٹریفک پولیس کوئٹہ کی مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی 100سے زائد گاڈیوں کو کسٹمز کے حوالے کردیا گیا۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ نے چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد یعقوب ماکو پکڑی گئیں تمام گاڈیاں حوالے کیے۔ان تمام گاڈیوں کو جلد نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کی جائے گی۔
آئی جی پولیس بلوچستان نے کہاہے کہ کوئٹہ پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
نان کسٹم پیڈ اور غیر قانونی گاڈیوں کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔عبدالخالق شیخنے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیوں کے دوران نان کسٹم گاڑیوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کیں۔ پولیس نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہی ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

Recent Posts

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

1 min ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

1 min ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

9 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

33 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

37 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

49 mins ago