آئی پی ایل: میچ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹر دیپک چاہر نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی

دبئی (قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے ہاتھوں شکست کے باوجود چنئی سْپر کنگز (سی ایس کے) کے کھلاڑی دیپک چاہر نے اسٹیڈیم میں اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 سیزن کے میچ میں پنجاب کنگز نے چنئی سْپر کنگز کو شکست دی جس کے بعد جہاں پوری ٹیم اْداس تھی وہیں ٹیم کے ایک کھلاڑی نے اپنی ٹیم کی ناکامی کو یادگار دن میں تبدیل کردیا۔دیپک چاہر نامی بھارتی کرکٹر نے میچ کے اختتام کے بعد اسٹیڈیم

میں موجود اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی جس پر اْن کی گرل فرینڈ نے فوراََ ’ہاں‘ کہہ دی۔ بھارتی کرکٹر نے گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرتے ہیں تو وہ حیران رہ جاتی ہے۔دیپک چاہر اپنی گرل فرینڈ کو سب کے سامنے انگوٹھی پہناتے ہیں جس کے بعد اْن کی گرل فرینڈ بھی اْنہیں انگوٹھی پہناتی ہیں۔انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر نے کیپشن میں لکھا کہ خاص لمحہ۔ بھارتی کرکٹر کی پوسٹ کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے اْن کے لیے خواہشات کا اظہار بھی کیا

Recent Posts

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

1 min ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

14 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago