ملک بھر میں 35 ہزار مدارس میں سے صرف 8 ہزار کے رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں 35 ہزار مدارس میں سے صرف 8 ہزار کے رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، وفاقی حکومت نے مدارس کے طلبہ کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان دلوانے کا پابند بنانے کا فیصلہ کر لیا . نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تعلیم کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر کے 35 ہزار سے زائد مدارس میں سے 25 ہزار مدارس رجسٹرنہیں ہیں .

ملک میں مجموعی طور پرتقریباً 8 ہزار مدارس کو رجسٹر کیا جا چکا ہے جبکہ باقی کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے . وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق مدارس کے طلبا ء کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی دیناہوں گے ، اس حوالے سے مدارس کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے . شفقت محمود نے کہا کہ جب رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوجائے گی اس کے بعد جو انکارکرے گا اسے بند کرنے کا سوچیں گے، مدارس میں زیر تعلیم طلبا ء میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان بھی دیں گے . . .

متعلقہ خبریں