کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی نے اپنا دھرنا کچھ دن کے لئے موخر کردیا،سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں خاتون ملازمہ کو وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین کی جانب سے زدکوب اور ہراساں کرنے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پانچ روز سے دھرنا جاری تھا جمعرات کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدداروں نے بلوچستان اسمبلی کا دورہ کیا اور لیڈر آف اپوزیشن رحمت صالح بلوچ اور دیگر ممبران بلوچستان اسمبلی اصغر ترین، زاہد ریکی، غلام دستگیر بادینی ، خیر جان بلوچ اور ڈاکٹر نواز کبزئی سے ملاقات کی اور یونیورسٹی ملازمین کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا جس پر ممبران اسمبلی نے فوری طور پر ان مسا ئل کے حل کے گورنر بلوچستان سے ملاقات کی اور بعد ازاں سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ملازمین کو درپیش مسائل سنے اور انہوں نے تمام مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کرواتے ہوئے ملازمین کو درپیش مسائل سنے اور ان کی بروقت حل کے لئے ملازمین کو اپنی جانب سے اور گورنر بلوچستان کی جانب سے ہر ممکن یقین دہانی کرواتے ہوئے کچھ دن کے لئے دھرنا موخر کرنے کی تجویز دی جسے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے خوش اسلوبی سے تسلیم کرتے ہوئے دھرنے کو کچھ دن کے لئے موخر کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ممبران بلوچستان اسمبلی اس طرح آئندہ بھی یونیورسٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…