حکومت طاقت کے استعمال سے لوگوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتی، بی این پی عوامی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی مذمتی بیان میں کہاہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے منعقد احتجاجی مظاہرے پرکوئٹہ پولیس کی لاٹھی چارج بلاجواز خواتین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بیان میں کہا ہے کہ لاپتہ افرادکے لواحقین کو آئینی اور قانونی زرائع سے روکنا اوران پرتشدد کرناحاسدانہ پسند ذہانت کی عکاس ہے بیان میں کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ ہے اس کے لیے سیاسی ڈائیلاگ کرنا ہوگا طاقت کا استعمال کرنے کا مقصد پاکستان میں بلوچ عوام کو تیسرے درجے کا شہری تصور کرنا ہے جس سے مزید نفرتیں بڑھیں گے بیان میں کہا کہ احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین ،بچے بوڑھے فریاد لے کر ریاستی قوانین کے تحت جائز حق مانگ رہے تھے جن کو کوئٹہ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا خواتین کو گرفتار کیا فائرنگ اور آنسو گیس سے نوجوانوں کو زخمی کیاحکومت بلوچستان بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس طرح کی لاقانیت سے اور جذباتی بنیادوں پر طاقت کا استعمال سے لوگوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے بیان میں کہاہے شہریوں کے مسائل آئین و قانون کے تحت سنا جائے ۔ پولیس کا آج کا عمل بلوچستان کے لیے سیاہ دن ہے خواتین کو بے دردی سے پیٹنا گھسیٹنا بلوچستان کے روایات کے منافی ہے مرکزی بیان میں کہا ہے کوئٹہ پولیس کی ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک نہ صرف قابلِ مزمت ہے بلکہ ہمارے ثقافتی سیاسی اور سماجی نظام اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ ظلم و بربریت کا عمل ریاست اور شہریوں کو مزید مضبوط اور متحد نہیں کر سکتا بلکہ اس سے نفرتیں بڑھیں گے بیان میں حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام گرفتار خواتین کو فوری طور پر رہا کریں اورلاپتہ افراد کے مسلہ کو ملکی آئین کی فریم ورک کے اندررہتے ہوئے حل کیاجائے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

2 hours ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago