مظاہرین نے پولیس پر تشدد کیا، انڈیا سے چلنے والی آئی ڈیز سے غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ضیا لانگو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاپتا ظہیر زیب ہمارے کسی ادارے کے پاس نہیں ہیں، ظہیر زیب کے رشتہ دار دس روز سے سریاب روڈ بند کرکے بیٹھے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون آنے سے روکا کیونکہ وہ حساس مقام ہے۔ اس حوالے سے جاری وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین پولیس پر تشدد کررہے ہیں۔ انڈیا سے چلنے والی آئی ڈیز سے غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر زیب بی ایل اے سربراہ بشیر زیب کے بھائی ہیں۔ظہیر بلوچ کو انڈیا کی جانب سے سپورٹ کیا جارہا ہے۔ ہماری انٹیلی جنس ہے کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی میٹنگ ہوئی ہے، جس میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شعبان سے اغوا ہونے ہولے افراد کی سول سوسائٹی اور میڈیا نے مذمت نہیں کی۔تمام اداروں سے معلوم کر چکا ہوں ظہیر زیب ریاست کی حراست میں نہیں ہے۔ بی ایل اے نے شعبان سے اغوا ہونے والے افراد کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس انڈیا سے چلائے جا رہے ہیں۔ خواتین سے اپیل ہے دوران احتجاج روایات کا خیال رکھا جائے۔ وزیراعلیٰ کے احکامات ہیں پانچ گرفتار خواتین کو ہماری روایات کے مطابق رہا کیا جائے۔مظاہرین سے درخواست کی تھی آپ پریس کلب چلیں جائیں، بجائے ریڈ زون کے۔ اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ریاست کے تمام تر وسائل کو بروکار لایا جائے گا۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

52 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago