کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر راجی راہشون فرزنِد بلوچستان واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ جمہوریت کے دعوی دار آمریت کی نشانی دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم بلوچ نہتے خواتین پر آنسو گیس فائرنگ کرنا یہ فسطائیت اور فاشزم کی یاد تازہ کی جارہی ہیں۔ کیا اس ملک میں فریاد کرنا بھی شجر ممنون ہے اپنے لخت جگر کو تلاش کرنا گناہ ہے کیا ان مظلوم ماؤں کے آنسو کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔ کیا اس ریاست میں حق اور سچ بولنے پر پابندی لگی ہوئی ہے؟ کیا ایک ماں کو اپنے بیٹے کی تلاش اور وقت کے حکمرانوں سے انصاف مانگنا کوئی جرم ہے؟ کیا حالیہ بجٹ میں 84 ارب روپے رکھی گئی تھی امن اور امان کے نام پر اور 75 ارب روپے پولیس اور لیویز کی تنخواہوں پے وہ پیسہ جو غریب عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہوتے ہیں۔ انُ ٹیکسوں کے پیسوں سے آنسو گیس ، گولیاں خرید کر کے نہتے خواتینوں پر فائرنگ کرنا پرامن مظاہروں پر تشدد کرنا اور پولیس کی غنڈا گردی فاشسٹ حکمرانوں کا طرز عمل اختیار کرنا۔ اس عمل سے ہمیشہ نفرتیں بڑھتی گئی خلیج بڑھتا گیا۔ انارکی پیدا ہوا۔ اور غیر یقینی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے پرامن مظاہرین دلیل سے بات کر رہے ہیں اور حکمرانوں کی ذمہ داری یہ ہے کہ ان کا جواب دلیل کے ساتھ دیں یہ لاٹھی گولی کی سرکار جس کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے نہتے عوام پر لاٹھی گولی برسانا۔ یہ فلسطین کی پٹی تو نہیں ہے احتجاج کرنا اس ملک میں آرٹیکل 19 اور آرٹیکل 14 میں صاف لکھا ہوا ہے۔ کس کے آرڈر پر فائرنگ ہوا کس کے آرڈر پر شیل فائر کیا گیا۔ اس کو بھی سامنے لایا جائے۔ آرڈر دینے والے کون ہیں بلوچستان کے پولیس کو بھی یہ احساس ہونا چاہیے کہ وہ اپنے ماں اور بہنوں پر کسی غیر قانونی آرڈر کو فالو نہ کریں۔ جس آرڈر پر یہاں خون خرابہ ہو۔ لہذا بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار شدہ لوگوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کی جائے۔ چاکر کے سرزمین کے ماؤں کی آنسو اس سرزمین پر بہت گر گئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فیض عیسی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد ہاشم کاکڑ سے پر زور مطالبہ ہے کہ ہزاروں لاکھوں کے گرتی ہوئی ماؤں کے آنسو کا حساب لیا جائے اگر عدالتوں میں انصاف نہیں ملے۔ تو بلوچستان کے عوام کے عدالت اپنے مائوں کے آنسو کا احساب ایک دن ضرور لے گا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر راجی راہشون فرزنِد بلوچستان واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ اتفاق اور اتحاد کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور اپنے آئینی اور قانونی حقوق کی خاطر سلامتی کے ساتھ اتفاق اور یکجہتی کے ساتھ جدوجہد میں شامل ہو جائیں۔ ظالم حکمرانوں کو یہ پیغام دیں کہ آپ کے آنسو گیس کے شل اور گولیاں ختم ہو جائے گی مگر فتح حق اور سچائی کی ہوگی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…