اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طورپر1.21 فیصداضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) :ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طورپر1.21 فیصداضافہ ہواہے، ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا . پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے افراط زرکے حوالہ سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر2021 کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں مشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.21 فیصدکااضافہ ہواہے، ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کی 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا، 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے .

گزشتہ ہفتہ کے دوران انڈوں کی قیمت میں 2.66 فیصد، کیلا 2.09 فیصد، پیاز1.62 فیصد، دال مونگ 1.23 فیصد اورسرخ مرچ پاوڈرکی قیمت میں 1.21 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی . اس کے برعکس چکن کی قیمت میں 17.12 فیصد، ایل پی جی 7.73 فیصد، آلو5.89 فیصد، لہسن 3.70 فیصد، پیٹرول 3.20 فیصد، لپٹن ٹی 1.98 فیصد، آٹے کاتھیلہ 1.97 فیصد، واشنگ سوپ 1.94 فیصد، گڑ1.84 فیصد، ٹماٹر1.83 فیصد اورسرسوں کے تیل کی قیمت میں 1.60 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا . ڈیزل کی قیمت میں 1.59 فیصدکا اضافہ ہوا . گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 56.71 فیصد، پیاز31.66 فیصد، دال مونگ 30.34 فیصد اوردال ماش کی قیمت میں 0.47 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے . سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.88 فیصدکا اضافہ ہواہے، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زائد ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.03،1.08، 1.17 فیصد اور1.21 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردبدل کی بنیاد پرکیاجاتاہے . . .

متعلقہ خبریں