وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا کی مانٹرینگ سخت کرنے کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نفرت انگیز اور مذہبی اشتعال انگیز مواد کی روک تھام کے لیے حکومت نے سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی کا حکم دے دیا۔
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کی سخت مانٹیرنگ کے لیے چاروں صوبوں سمیت آزاد جموں وکشمیر اورگلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور آئی جی پولیس کومراسلہ جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری فیٹف کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی گردش اور مذہبی اشتعال انگیزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسی سرگرمیاں ملک میں فرقہ وارانہ تقسیم کو ظاہر کرتی ہیں اور اس سے اشتعال انگیزی کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مراسلے کے مطابق ملک کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نفرت انگیز اور گستاخانہ مواد کے باعث عسکریت پسندی کی نئی لہر کا سامنا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک کسی بھی فرقہ وارانہ انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ سوشل میڈیا وعسکریت پسندی سے وابستہ تمام فرقہ وارانہ تنظیموں و منسلک عناصر سمیت شعلہ بیان مقررین کی کڑی مانیٹرنگ یقنی بنائی جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شعلہ بیان مقررین پر اضلاع میں داخلے اور بیان پر پابندی عائد کر کے انہیں متعلقہ اضلاع تک محدود رکھا جائے۔ سوشل میڈیا پر نفرت اور اشتعال انگیز مواد کی گردش روکنے کے لیے سائبر اسیپیس کی سختی سے مانیٹرنگ بھی کی جائے۔

Recent Posts

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح…

3 mins ago

ایران میں قومی ترانے کی توہین، افغان سفارتکار نے احتجاج پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی…

15 mins ago

سندھ میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے لاکھوں ڈالر قرض لینے کے باوجود طریقہ کار نہ بن سکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 75…

27 mins ago

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی…

31 mins ago

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

41 mins ago

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

50 mins ago